Pakistan Study Centre

University of Peshawar

Monday, 07 January 2019 14:29

پاکستان سٹڈی سینٹر میں امدادی چیکوں کی تقسیم۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عابد مہمان خصوصی تھے۔

 

پاکستان سٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی  میں طلباء و طالبات میں  امدادی چیکوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں  پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عابد مہمان خصوصی تھے۔ سینٹر کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام  نے بریفنگ میں بتایا کہ سنیٹر اپنے مالی ذرائع سے طلباء و طا لبات کی مدد کر رہا ہے۔ سال 2018 میں چھ طلباء و طا لبات کو وظائف دئے گئے جبکہ 10طلباء و طا لبات کو فیسوں میں رعایت دی گئی۔ اس کے علاوہ قبائلی، زکوٰۃ اور وزیراعظم سکیم کے وظائف بھی طلباء کو دئے جاتے ہیں۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عابد نے پاکستان سٹڈی سنیٹر کی امداد طلبہ سکیم کو سراہا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران سے بھی خطاب کیا۔          















 

leftThe University of Peshawar is a public sector university in the city of Peshawar, Pakistan. The university was established in October 1950 by Mr. Liaquat Ali Khan, the first Prime Minister of Pakistan as an offshoot of Islamia College Peshawar, which was founded in 1913.  read more

Connect